TikTok شیڈو بین کیسے ہٹائیں؟ شیڈو بین کیا ہے؟
ہدایت نامہ

TikTok شیڈو بین کیسے ہٹائیں؟ شیڈو بین کیا ہے؟

شائع ہواFeb 08 2020
تصنیف کردہJosh

TikTok کا شیڈو بین کیا ہے

ٹِک ٹاک شیڈو بین آپ کے اکاؤنٹ پر عارضی پابندی ہے، لیکن یہ آپ کے مواد کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روکتا ہے۔ TikTok کی طرف سے کوئی باضابطہ معلومات نہیں ہیں کہ یہ پابندی کب تک رہے گی۔ یہ ایک خودکار عمل ہے جو ٹِک ٹاک کے الگورتھم نے غیر ضروری ای میلز، بالغ مواد اور حقِ اشاعت کے مسائل سے بچانے کے لیے کیا ہے۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ پر شیڈو بین کا اطلاق ہوا ہے تو آپ کی ویڈیوز فار یو پیج کی فیڈ میں یا تلاش کے نتائج میں ظاہر نہیں ہوں گی۔

یہ کیسے جانیں کہ آپ کے اکاؤنٹ پر شیڈو بین کا اطلاق ہوا ہے؟

TikTok ایپ میں شیڈو بین کا جائزہ۔
اگر آپ کا اکاؤنٹ شیڈو بین ہے تو TikTok ایپ آپ کو نہیں بتائے گی۔ اگر آپ کی ویڈیوز کو فار یو پیج مشاہدات نہیں ملتے ہیں تو اس کا شاید مطلب یہ ہے کہ آپ کی ویڈیوز شیڈو بین کا اطلاق ہوا ہے۔ یہ خاص طور ایسی صورتِ حال میں ہو سکتا ہے اگر آپ کے بہت سے فالوورز ہیں اور آپ کو ماضی میں مشاہدات کی اچھی تعداد حآصل رہی ہے۔
TikTok پرو فیچر استعمال کرکے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے مشاہدات فار یو پیج سے ہیں یا نہیں۔ TikTok پر ہر ویڈیو کم از کم تھوڑی دیر کے لیے سہی، فار یو پیج پر جاتی ہے۔ لہٰذا اگر فار یو پیج ویڈیو کے مشاہدات کے ذرائع کی فہرست میں نہیں ہے تو شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ پر شیڈو بین کا اطلاق ہوا ہے۔
یاد رکھیں کہ آپ کے پیروکار اب بھی عام طور پر آپ کی ویڈیوز دیکھتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں اگرچہ آپ کے اکاؤنٹ پر شیڈو بین کا اطلاق ہوا ہو۔

TikTok کے شیڈو بین کو کیسے ختم کیا جائے؟

TikTok نے باضابطہ طور پر یہ نہیں کہا کہ شیڈو بینز موجود ہیں لیکن آن لائن بہت سے واقعات ہیں جو اس کے برعکس ثابت ہوتے ہیں۔ خود پر لگی پابندی کو ہٹانے کے لیے آپ کو اُن ویڈیوز کو ہٹانا ہو گا جو کے بارے میں امکان ہے کہ وہ پابندی کی وجہ بنی ہوں اور نیا مواد شائع کرنے سے پہلے کچھ دن انتظار کریں۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ اس پابندی کو ختم ہونے میں دو ہفتے بھی لگے۔ ایپ کو ڈیلیٹ کرنے سے پہلے، براہِ کرم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایسا کرنے سے آپ کے تمام مسودے بھی ڈیلیٹ ہو جائیں گے اور آپ انہیں کبھی واپس نہیں پا سکیں گے!
اگر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا تو اپنی TikTok ایپ سے کیشے صاف کریں، لاگ آؤٹ کریں، ایپ ڈیلیٹ کریں اور اپنے فون کو ری بُوٹ کریں۔ ایپ کو دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے اور واپس لاگ ان کرنے سے پہلے کم از کم 10 منٹ تک انتظار کریں۔ یہ ہمارے سمیت بہت سے صارفین کے لئے کارآمد ثابت ہوا ہے۔ یاد رکھیں کہ جب آپ لاگ آؤٹ ہوتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کا پاس ورڈ کیا ہے تاکہ آپ واپس لاگ اِن کر سکیں!

مستقبل میں شیڈو بین سے کیسے بچا جائے؟

آپ شاید مستقبل میں دوبارہ شیڈو بین نہیں ہونا چاہتے۔ ہمارے ہدایت نامے کی پیروی کریں اور آپ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہوں گے۔
ایسا مواد شائع نہ کریں جس کا حقِ اشاعت محفوظ ہو! اگر آپ دوسرے لوگوں کی ویڈیوز یا ایسی ویڈیوز اَپ لوڈ کرتے ہیں جو آپ کو آن لائن ملیں ہیں تو یہ حقِ اشاعت کا مسئلہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ TikTok آپ کی ویڈیو اُتار سکتا ہے اور آپ کے اکاؤنٹ کو نشان زد کر سکتا ہے۔ لہٰذا صرف وہ اصل مواد شائع کریں جسے آپ نے بنایا ہو اور / یا اُس میں ترمیم کی ہو۔
کوئی عریانیت نہیں! TikTok ایپ پر کوئی عریانی نہ دکھانے کے بارے میں بہت سخت ہے کیونکہ ایپ پر بہت سے نوجوان صارفین ہیں۔ TikTok نوجوانوں کو خراب کرنے کے الزامات کے حوالے سے خبروں میں رہی ہے ، لہذا وہ نابالغوں کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ لہذا کوئی بالغ یا عریانی پر مشتمل مواد شائع نہ کریں۔
اسے قانونی رکھیں! TikTok ویڈیوز اور/یا غیر قانونی مواد رکھنے والے صارفین پر پابندی عائد کر دیتا ہے۔ لہٰذا منشیات، بندوقوں، چاقو ، تشدد یا کسی اور غیر قانونی مواد کے بارے میں ویڈیو شائع نہ کریں۔
بہتر روشنی! چونکہ TikTok تمام ویڈیوز کا اُن کے الگورتھم سے تجزیہ کرتی ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ ویڈیو کافی روشن ہو۔ ایسا اس وجہ ہے کہ وہ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے یہ پتہ لگاتے ہیں کہ ویڈیو میں کوئی ناجائز چیزیں یا عریانی تو نہیں۔ اگر ویڈیو بہت تاریک ہے تو الگورتھم کام نہیں کرتا اور ایسی صورت میں یہ ویڈیو کو نشان زد کر دے گا۔
صرف ضابطے کے مطابق گانے استعمال کریں! اگر ویڈیو کے لئے آڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے یا اس میں کہا گیا ہے کہ 'کاپی رائٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے' تو ویڈیو کو یقینی طور شیڈو بین کر دیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ TikTok اُس آڈیو کو استعمال کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا جس پر کاپی رائٹ کا مسئلہ ہو جائے۔
ایک ڈیوائس پر ایک اکاؤنٹ! یہ افواہیں ہیں کہ اگر آپ کے پاس ایک ڈیوائس پر ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہیں تو آپ پر پابندی عائد ہو جائے گی۔ ہمیں اس کے بارے میں یقین نہیں ہے، لیکن کم از کم اب آپ کو خبردار کیا گیا ہے!
بہت سے تذکرے یہ بھی ہیں کہ TikTok اُن ویڈیوز کو شیڈو بین سکتا ہے جن میں چہرے، انسانی آوازیں یا جسم کی قدرتی حرکات نہ ہوں۔ بہت ساری ویڈیوز جن میں یہ سب شامل نہیں ہیں اب بھی اُن کا انجام فار یو پیج ہوتا ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ بھی وہ چیز ہو جس پر آپ نیا مواد سامنے لاتے ہوئے غور کریں۔ لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ الگورتھم آپ کو وڈیو کو فروغ دے تو چیزوں کا انسانی رکھیں!
Josh from Exolyt
Josh from Exolyt
یہ مضمون جوش نے لکھا ہے، جو Exolyt میں سینئر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جوش انفلوئنسرز، مارکیٹرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو اپنی انگیجمنٹ بہتر بنانے اور اپنے اکاؤنٹس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ مضمون شیئر کریں

انفلوئنسرز کے لیے مضامین