ٹِک ٹاک کا استعمال کرنا پسند ہے؟ 2021 میں وائرل ہونے کا طریقہ یہ ہے
ہدایت نامہ

ٹِک ٹاک کا استعمال کرنا پسند ہے؟ 2021 میں وائرل ہونے کا طریقہ یہ ہے

شائع ہواApr 22 2021
تصنیف کردہJosh
یقیناً ٹِک ٹاک تبدیل ہو رہی ہے اور یہ یقینی طور پر 12 ماہ پہلے کے مقابلے میں مختلف ہے۔ اس سے قطع نظر کہ آپ اس کے نئے 'فار یو پیج' (ایف وائی پی) الگورتھم کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں، اگر آپ کو وائرل ہونے کا کوئی موقع پانا ہے تو آپ کو ان تبدیلیوں سے باخبر رہنا ہوگا۔
ٹِک ٹاک تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور اسی طرح اُن تخلیق کاروں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جو پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں۔ ٹِک ٹاک کے اس بڑھتے ہوئے استعمال کے نتیجے کا مطلب یہ ہے کہ ایف وائی پی پر پہنچنا بہت زیادہ مشکل ہوتا جارہا ہے۔ تخلیق کار یا تو ایف وائی پی سے محبت کرتے ہیں یا نفرت کرتے ہیں، یہ عام طور پر اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اُس پر ہیں یا نہیں! تاہم، چاہے آپ ایف وائی پی الگورتھم کے بارے میں کیسا ہی محسوس کریں، آپ کو ایپ پر کامیابی کا کوئی بھی موقع حاصل کرنے کے لئے اس کی تبدیلیوں سے باخبر رہنا پڑے گا۔
ایف وائی پی الگورتھم کے حوالے سے تقسیمِ رائے کے نتیجے میں ٹِک ٹوک کے بارے میں کئی طرح کی رائے گردش کر رہی ہیں۔ یہاں زیادہ گردش کرنے والی رائے میں سے کچھ درج ہیں:
آپ کے فالوورز کی تعداد اُن لوگوں کی تعداد کو متاثر کرتی ہے جو آپ کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔ یہ عقیدہ محض غیر حقیقی ہے۔
اگر آپ اپنی پہلی پانچ شائع کردہ مواد میں سے کسی ایک سے وائرل نہیں ہوتے تو آپ کو اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ہوگا اور دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔ ایک بار پھر یہ ایک مکمل غلط فہمی ہے.
جب آپ کے فالوورز کی اکثریت فعال ہو تو شائع کرنا آپ کو ایف وائی پی تک لے جائے گا۔ ایسا کرنا بے معنی ہے کیونکہ یہ سچ نہیں ہے۔
ٹِک ٹوک کے الگورتھم کں حقیقت
آپ نے ابھی ٹِک ٹاک کے بارے میں کچھ باتیں پڑھی ہیں، تو آپ 2021 میں وائرل ہونے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ متعدد عوامل آپ کی ویڈیوز کو موصول ہونے والے مشاہدات کی تعداد پر اثر انداز ہوں گے۔ ٹِک ٹاک کے لئے مواد تیار کرنے سے متعلق بہت سے مضامین اور امدادی ویڈیوز دستیاب ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ زیادہ فہم حاصل کرنے کے لئے اس بارے میں کچھ مضامین بھی دیکھنا چاہیںکہ مخصوص ویڈیوز کیوں وائرل ہوئیں۔ تاہم، اس وقت غور کرنے کے لئے چند بنیادی اصول یہ ہیں:
** واچ ٹائم کی فیصد.** آپ کی کتنی ویڈیوز لوگ حقیقتاً دیکھ رہے ہیں؟ اگر یہ 100 فیصد ہے تو آپ ویڈیو کی طوالت کے اعتبار سے میٹھی جگہ پر نشانہ لگا سکتے ہیں۔ تاہم، اگر وہ آپ کی ویڈیوز کا صرف 10 سے 20 فیصد حصہ دیکھ رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ یہ سوچیں کہ آپ کا مواد بہت طویل ہے۔
** ناظرین کی مشغولیت.** غور کریں کہ آپ کی ویڈیوز کو کتنا پسند کیا جا رہا ہے، شیئر کیا جا رہا ہے یا ان کے بارے میں تبصرہ کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ بہت زیادہ ہے تو آپ مواد کے اعتبار سے اپنا مقصد حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن، اگر لوگ زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے ہیں تو ہو سکتا کہ آپ کا مواد متعلقہ نہ ہو۔
** رجحان حاصل کریں.** مناسب وقت کا انتخاب بے حد اہم ہے، اور اگر آپ کسی رجحان کے ساتھ صحیح مواد کا وقت ملا سکتے ہیں تو آپ کو کامیاب ہونے کا زیادہ موقع ملے گا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس ایک بہترین ویڈیو ہو، لیکن اگر اسے بہت جلد یا بہت دیر سے شائع کیا جاتا ہے اور رجحان چھوٹ جاتا ہے تو آپ وائرل ہونے کے امکانات کو کم کر دیں گے۔
اب ہم اِن میں سے ہر ایک عنصر پر مزید گہرائی سے غور کریں گے۔
واچ ٹائم کی فیصد
اس بات سے قطع نظر کہ آپ سیکنڈ طویل ہیں یا ایک منٹ کے لئے چلتے ہیں، کسی بھی ویڈیو کے ایف وائی پی پر آنے اور اُس کے بعد ٹِک ٹاک پر وائرل ہونے کے لئے اوسطً واچ ٹائم کی فیصد اہم ہے۔ 7 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ ٹِک ٹاک کی بااثر شخصیت رابرٹ بنجمن اور دیگر نے ٹِک ٹاک پر شائع کرنے کے بہترین وقت کے بارے میں بہت سی معلوماتی ویڈیوز تیار کی ہیں۔ رابرٹ طویل ویڈیوز بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہین جو ناظرین کو آخر تک مشغول رکھیں۔
ٹِک ٹاک کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے لئے رابرٹ کی سرِفہرست تجویز ایسی ویڈیوز بنانا ہے جو 15 سیکنڈ سے زیادہ طویل ہوں۔ اُن کا خیال ہے کہ ایف وائی پی مختصر ویڈیوز کے خرچے پر طویل ویڈیوز کو انعام دے رہا ہے چاہے اُن کے واچ ٹائم کی فیصد ایک جیسی ہو۔
ہو سکتا ہے کہ آپ خود سے پوچھ رہے ہوں کہ ایسا کیوں ہو گا؟ وجہ یہ ہے کہ ٹِک ٹاک پلیٹ فارم پر ناظرین کی موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ناظرین کو زیادہ دیر تک ویڈیو میں مشغول رکھنے کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ مجموعی طور پر زیادہ دیر ٹِک ٹاک پر رہیں گے۔ لہذا، اگر آپ کی چند ویڈیوز 15 سیکنڈ سے کم مدت کی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ اُنہیں بڑھانے یا اُن کی جگہ طویل ویڈیوز لانے پر غور کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کو وائرل ہونے کا بہت زیادہ موقع ملنے کا امکان ہے۔
تاہم، اس مشورے کے ساتھ ایک انتباہ منسلک ہے۔ لوگوں کو آدھے منٹ یا اس سے زائد وقت تک مشغول رکھنا پانچ سیکنڈ کے لئے اُن کی توجہ حاصل کرنے کی نسبت زیادہ مشکل ہے۔ لہٰذا، اگر آپ ایک دلچسپ ویڈیو تیار کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جو 30 سے 60 سیکنڈ پر مشتمل ہے تو آپ کے وائرل ہونے کا امکان پانچ سیکنڈ کی ویڈیوز کے ایک سلسلے کے ذریعے بڑھایا جاسکتا ہے۔ درحقیقت، اس وقت بہت سے لوگ اس طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ٹِک ٹاک پر بڑی کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک مختصر ویڈیو ناظرین کے جوش و خروش اور توانائی کی سطح کو برقرار رکھنا آسان بناتی ہے۔ اس بات سے آگاہ رہیں کہ اگر آپ اس راستے پر چلتے ہیں تو ٹِک ٹاک کے ایف وائی پی سے بہتر نتائچ حاصل کرنے کے لئے آپ کو 100 فیصد واچ ٹائم کو یقینی بنانا ہو گا۔
سثچنگ کو آزمائیں
اگر آپ کو اپنی طویل ویڈیوز پر ناظرین کی توجہ برقرار رکھنا ایک چیلنج لگتا ہے تو آپ کو اسٹچ فیچر استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیئے۔ ویڈیوز سلائی کرنا آپ کے ناظرین کو آپ کے مواد پر جکڑنے کا ایک دلچسپ اور سیدھا ذریعہ ہے۔ ٹک ٹاک کا سٹیچ فیچر آپ کو اپنی ویڈیوز کے لیے ایک بنیادی سوال و جواب کا فارمیٹ سیٹ اپ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ فارمیٹ ایف وائی پی پر پہنچنے کا ایک موثر طریقہ ہے، کیونکہ ان میں سے بہت سی ویڈیوز پہلے ہی ایف وائی پی پر موجود ہیں۔ کیوں? کیونکہ ایف وائی پی پر بہت سے ٹک ٹاک ایک سوال سے شروع ہوتے ہیں اور پھر جواب فراہم کرتے ہیں۔
ویڈیوز اسٹچ کرنے کے لیے ان تین آسان اقدامات پر عمل کریں:
وہ ویڈیو منتخب کریں جس کا آپ جواب دینا چاہتے ہیں، پھر اُس کے اسٹچ فیچر پر کلک کریں۔
'سوال کی حامل ویڈیو' کو کاٹ دیں تاکہ یہ صرف سوال اُٹھائے۔
ایک ویڈیو بنائیں جو اُس سوال کے جواب کا جواب دے۔
آپ اسٹچنگ کو سوال و جواب کے تجربے یا 'ردِ عمل-جواب' کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ بہت سے تخلیق کار کسی متنازعہ موضوع سے متعلق سوال کا جواب دینے کا انتخاب کرتے ہیں، یا وہ کسی ایسی چیز پر ردِ عمل ظاہر کرسکتے ہیں جو اُس کے دیوانے پن یا رد عمل کے قابل ہونے کی وجہ سے رجحان میں ہے۔ لہذا، آپ ان طریقوں پر بھی غور کرنا چاہیں گے۔
اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ آپ ایک ایسے تخلیق کار ہو سکتے ہیں جس نے ایک "اسٹچ ایبل" ویڈیو تیار کی ہے۔ اس صورت میں آپ اپنا سوال اُٹھانے کے ساتھ ساتھ جواب بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ دوسرے لوگوں کو یہ ترغیب دے سکتے ہیں کہ وہ آپ کی ویڈیو کی اسٹچنگ کریں تو آپ وائرل ہونے کے راستے پر آ جائیں گے۔
اسٹچنگ کی خوبصورتی یہ ہے کہ آپ کو صرف اپنا جواب یا ردِ عمل ریکارڈ کرنا ہوتا ہے۔ ناظرین کو جکڑنے میں کوئی حقیقی کوشش شامل نہیں ہوتی کیونکہ یہ کام پہلے ہی ویڈیو کے اصل خالق نے سوال اٹھا کر کیا ہوتا ہے۔ تاہم آپ نے جو کچھ کیا ہے وہکم سے کم محنت کے ساتھ ویڈیو کی طوالت کو دوگنا کرنا ہے۔
ناظرین کی مشغولیت
دیکھے جانے کی مدت (واچ ٹائم) کی فیصد کے بعد، ناظرین کی مشغولیت آپ کا دوسرا سب سے اہم ایف وائی پی میٹرک ہے۔ ناظرین کی مشغولیت کی پیمائش اس طرح کی جاتی ہے کہ آپ کی ویڈیوز کتنی مرتبہ شیئر، یا آپ کو کتنی مرتبہ فالو کیا گیا ہے۔ ٹِک ٹاک اُس مواد اور تخلیق کاروں کو انعام دیتا ہے جنہیں شیئر یا فالو کیا جا رہا ہے۔ یہ دونوں میٹرکس آپ کے لئے لائیکس یا تبصرے سے زیادہ فائدہ مند ہیں۔
ویڈیو شیئر کرنے یا تخلیق کار کو فالو کرنے کے نتیجے میں زیادہ لوگ ٹِک ٹاک استعمال کریں گے اور زیادہ لوگ اسے زیادہ دیر تک استعمال کریں گے۔ لہٰذا، ٹِک ٹاک کے الگورتھم کو اُس مواد کی زیادہ سے زیادہ نمائش کے لئے مرتب کیا گیا ہے جو سب سے زیادہ شیئرز اور فالوز وصول کرتا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں، یقیناً لائیکس اور تبصروں کی ضرورت کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ بھی فائدہ مند ہیں۔
رابرٹ کی بہترین تجاویز میں سے ایک ناظرین کی مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ یہ سوچیں کہ آپ کا مواد اچھا ہے، لیکن اگر آپ ناظرین کی مشغولیت کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہے ہیں تو آپ بڑا فائدہ اٹھانے سے محروم ہیں۔
راز یہ ہے کہ لوگوں کو اس طریقے سے تبصرہ کرنے کو کہا جائے جس سے اُن کے تبصرہ کرنے کا امکان ہو۔ اس کے علاوہ، اُنہیں محض اپنے فالوورز میں سے ایک بنانے کی بجائے آپ کو فالو کرنے کے لئے زیادہ مراعات دینے کی کوشش کریں۔
مثال کے طور پر یہ کیسے لگتا ہے؛ "مجھے فالو کرنے کے لئے + دبائیں۔" یہ متاثر کُن نہیں، ٹھیک ہے؟ اب ان تینوں اختیارات کے ساتھ اس کا موازنہ کریں:
"اگر آپ ایک گیمر گرل فرینڈ کو پانا چاہتے ہیں تو + دبائیں۔"
"کتوں سے محبت ہے؟ ثابت کرنے کے لئے + دبائیں"
"ابھی گیمنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ + دبائیں
رجحان حاصل کریں
آپ کا مقصد ہونا چاہیئے کہ اپنا تمام مواد اپنے پاس رکھیں، یقینی طور پر اس کا زیادہ تر حصہ، کسی ایسی چیز کی بنیاد پر جو رحجان میں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایسی کہانی، آڈیو یا رقص کا استعمال کرنا جو رجحان میں ہے اُس کے لئے اُس مواد سے زیادہ مشاہدات حاصل کرنے کا امکان رکھتا ہے جو بالکل نیا یا منفرد ہے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ سوچیں کہ یہ عام فہم توقع کے بر عکس ہے ، لیکن ٹک ٹاک رجحانات تخلیق کرنے اور اُنہیں فروغ دینے پر مبنی ہے۔ ایف وائی پی الگورتھم سمجھتا ہے کہ ناظرین کچھ خاص آڈیوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں جو پہلے وائرل ہوئی تھیں۔ لہذا ، یہ ایسے مواد کو فروغ دے گا جس میں آڈیو کے وہ ٹکڑے شامل ہوں۔ الغرض، الگورتھم کا خیال ہے کہ اس نے آپ کے مواد کے لیے حاضرین کو ڈھونڈ لیا ہے۔
ایک بار پھر ایف وائی پی الگورتھم تیار کیا گیا ہے تاکہ ناظرین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر مشغول رکھا جا سکے۔ کوئی بھی مواد جس کا رجحان نہیں ہے ناظرین کو ایپ پر رکھنے میں تعاون نہیں کرتا لہذا یہ مواد غیر ترجیح یافتہ ہو جاتا ہے۔
آپ ایسے مواد کے ساتھ جس کا رجحان نہیں ہے صرف تب وائرل ہو سکتے ہیں اگر آپ کو دیکھےجانے کے وقت کا تناسب 100 فیصد ہے۔ تاہم ، بلا رجحان مواد کے لیے ایسا ہونے کے امکانات کم ہیں۔
رجحان میں آنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ تخلیقی مواد تیار کرنے کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔ ہر روز نیا اور انوکھا مواد بنانا تخلیقی طور پر مشکل ہوسکتا ہے، جبکہ رجحان میں شامل مواد سے فائدہ اٹھانا آسان ہے اور یہ کافی وقت بچا لے گا۔
اپنی صلاحیت کے زمرے میں دوسرے تخلیق کاروں کی فالو کرنے پر غور کریں۔ دیکھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، اُن کی تازہ ترین ویڈیوز کون سی ہیں، اور اُن کے مواد میں سے کون سا بہترین نتائج حاصل کر رہا ہے. اس کے علاوہ اپنے ایف وائی پی پر کسی بھی ایسی آڈیو کو پسندیدہ کے طور پر منتخب کرنے کی کوشش کریں جسے کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ آپ اُسے استعمال کرسکتے ہیں اور آپ کے ناظرین اُس سے لطف اندوز ہوں گے۔
اس بات کا اندازہ لگانا بہت ضروری ہے کہ کیا چیز رجحان میں ہے اور یہ فیصلہ کرنا بھی کہ آیا یہ آپ کی صلاحیت کے زمرے سے مطابقت رکھتی ہے اور ایک تخلیق کار کے طور پر آپ کے لئے کام کرے گی یا نہیں۔ آپ
سمجھنا چاہئے کہ تمام رجحانات ہر ایک اکاؤنٹ کے لئے کام نہیں کریں گے۔ ایک ایسے رجحان کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے جسے آپ تخلیقی طور پر اور بہت کم کوشش کے ساتھ اپنا سکتے ہیں۔ 2020 کے کچھ صفِ اول کے رجحانات کے ضمرے یہ ہیں:
وائرل ہونا
آپ ایک بہت بڑے پپیداواری بجٹ کے بغیر ٹِک ٹاک پر وائرل ہو سکتے ہیں۔ ہر روز ہزاروں تخلیق کار صرف ایک اسمارٹ فون کے ساتھ اپنے مواد کو وائرل کرتے ہیں۔
جو چیز سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے وہ یہ ہے کہ آپ کے مواد کے اندر ایک ایسا آنکڑا ہو جو لوگوں کو اُسے دیکھنا شروع کرنے، اُسے دیکھتے رہنے، اُس پر تبصرہ کرنے اور اُسے دوسرے ناظرین کے ساتھ شیئر کرنے پر مجبور کر دے۔ اگر آپ کے مواد میں یہ آنکڑا ہے تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ لوگ آپ کو فالو کریں گے کیونکہ آپ نے اُنہیں تفریح فراہم کی ہے، اور وہ مزید تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
نتیجہ
ایک بار جب آپ ٹِک ٹاک کا استعمال کر سیکھ لیں گے تو اگلا چیلنج ایسا مواد بنانا شروع کرنا ہے جس میں وائرل ہونے کی صلاحیت ہو۔ آپ نے اس مضمون میں جو سمجھا ہے وہ یہ ہے کہ الگورتھم کس طرح کام کرتا ہے اور ٹرینڈنگ اور آنکڑوں کی کیا اہمیت ہے۔ تاہم، جو چیز ہر سب کچھ پیچھے چھوڑ دے گی وہ بہترین مواد ہے۔
اگر آپ کے پاس ایسا مواد ہے جو آپ کے ناظرین کی اس قدر توجہ حاصل کر لے گا کہ وہ نظر نہیں ہٹا سکیں گے۔ اس طرح کا مواد بنائیں اور ٹِک ٹاک کے الگورتھم کے بارے میں اپنی نئی دریافت شدہ سمجھ میں اضافہ کریں، آپ کی ویڈیوز وائرل ہو جائیں گی اور آپ ایف وائی پی پر نہ روکے جانے والے بن جائیں گے۔
[object Object] from Exolyt
Josh from Exolyt
یہ مضمون Josh نے لکھا ہے جو Exolyt پر Senior Social Media Consultant کے طور پر کام کرتے ہیں۔ Josh بااثر افراد، مارکیٹنگ کرنے والوں اور مواد کے تخلیق کاروں کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی مشغولیت کو بہتر بنا سکیں اور اپنے اکاؤنٹس سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں۔
7 May 2022

آپ TikTok پر بہت تیزی سے پیروی کر رہے ہیں اسے کیسے ٹھیک کریں؟

آپ TikTok پر بہت تیزی سے پیروی کر رہے ہیں اسے کیسے ٹھیک کریں؟

4 May 2022

سماجی سننے کے لیے TikTok کا استعمال کیسے کریں۔

سماجی سننے کے لیے TikTok کا استعمال کیسے کریں۔

14 Apr 2022

TikTok پر پوسٹ کرنے کا بہترین وقت

TikTok پر پوسٹ کرنے کا بہترین وقت

5 Apr 2022

TikTok ہیش ٹیگ جنریٹر

اپنے TikTok تجزیات کو فروغ دینے کا اگلا مرحلہ

29 Mar 2022

TikTok کی کہانیاں کیا ہیں؟

TikTok کی کہانیاں کیا ہیں اس پر مزید پڑھیں

14 Mar 2022

TikTok منگنی کیلکولیٹر

ہمارے ٹول سے TikTok کو اپنی ویڈیو مصروفیت کی شرح کے بارے میں معلوم کریں! اپنی ویڈیو مصروفیت کی شرح کا حساب لگانے کے لیے ہمارا کیلکولیٹر استعمال کریں!

24 Jan 2022

TikTok سے چھوٹے برانڈ کے طور پر کیسے فائدہ اٹھایا جائے۔

TikTok سے چھوٹے برانڈ کے طور پر کیسے فائدہ اٹھایا جائے۔

10 Jan 2022

متاثر کن مارکیٹنگ کے ساتھ کیسے شروعات کریں۔

متاثر کن مارکیٹنگ کے ساتھ کیسے شروعات کریں۔

19 Dec 2021

میڈیا ایجنسیوں کو TikTok تجزیات کے لیے Exolyt کا استعمال کیوں کرنا چاہیے۔

میڈیا ایجنسیوں کو TikTok تجزیات کے لیے Exolyt کیوں استعمال کرنا چاہیے۔

30 Nov 2021

11 وجوہات کیوں متاثر کن مارکیٹنگ اگلی بڑی چیز ہے۔

11 وجوہات کیوں متاثر کن مارکیٹنگ اگلی بڑی چیز ہے۔

18 Nov 2021

غلط ترمیمی ٹولز کا استعمال آپ کے TikTok ویوز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

غلط ترمیمی ٹولز کا استعمال آپ کے TikTok ویوز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

5 Nov 2021

TikTok پر حریفوں کا موازنہ کیسے کریں۔

TikTok پر حریفوں کا موازنہ کیسے کریں - جنگ جیتنے کے لیے ایک گائیڈ!

25 Oct 2021

ٹک ٹاک کو بطور برانڈ استعمال کرنے کا طریقہ

TikTok کے ساتھ شروع کرنے کے طریقے کے بارے میں یہ حتمی کاروباری گائیڈ ہے!

9 Jun 2021

آئی فون پر TikTok فوٹو ایڈیٹنگ کا گُر کیسے آزمایا جائے

دیکھیں کہ آئی فون فوٹو ایڈیٹنگ وہ کون سا گُر ہے جس کے بارے میں ہر کوئی ٹِک ٹاک پر بات کر رہا ہے۔

13 Apr 2021

ہر مشاہدے پر آمدنی کا TikTok کیلکولیٹر

ہمارے آلے کے ذریعے جانیں کہ آپ TikTok پر ویڈیو کے مشاہدات سے کتنی رقم کما سکتے ہیں! TikTok کے بااثر افراد کی آمدنی کا حساب لگانے کے لیے ہمارے کیلکولیٹر کا استعمال کریں!

23 Feb 2021

YouTube منی کیلکولیٹر

ہمارے YouTube منی کیلکولیٹر کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ YouTube اسٹریمرز اور بااثر افراد کتنی رقم کماتے ہیں۔ یہ ہر YouTube اکاؤنٹ کے لیے کام کرتا ہے!

14 Dec 2020

آپ کے TikTok اکاؤنٹ کو کیسے نجی یا عوامی بنایا جائے؟

بہت سے لوگ تلاش کر رہے ہیں کہ اپنے TikTok اکاؤنٹ کو نجی کیسے بنایا جائے کیونکہ نجی اکاؤنٹ اضافی رازداری اور آپ کو اپنی ویڈیوز کی تقسیم کو بہتر طور پر کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

15 Oct 2020

Alt TikTok کیا ہے؟

Alt TikTok اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس پر موجود لوگوں کو وہ مواد دیکھنے اور شیئر کرنے کو ملتا ہے جو عام طور پر Straight TikTok پر نظر نہیں آتا۔ آپ کس طرف ہیں؟

6 Jun 2020

TikTok پر پسِ منظر کیسے تبدیل کیا جائے؟

TikTok ویڈیوز پر اپنا پسِ منظر تبدیل کرنا تازہ ترین بڑے رجحانات میں سے ایک ہے۔ TikTok پر پسِ منظر کو تبدیل کرنے کا طریقہ معلوم کریں!

3 May 2020

TikTok پر تصدیق کیسے کروائی جائے؟

تصدیق شدہ یا مقبول تخلیق کار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی پروفائل پر چھوٹا سا نیلے رنگ کا چیک مارک ہوتا ہے۔ TikTok پر تصدیق کروانے کا طریقہ معلوم کریں!

25 Apr 2020

TikTok میں وائس اوور کسے کی جائے؟

TikTok میں وائس اوور کا نیا فیچر آیا ہے! اپنی ویڈیوز پر اسے استعمال کرنے کا طریقہ معلوم کریں!

12 Apr 2020

TikTok منی کیلکولیٹر

ہمارے TikTok منی کیلکولیٹر کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ TikTok کے بااثر افراد کتنی رقم کماتے ہیں۔ TikTok پر زیادہ رقم کمانے کے طریقوں کے حوالے سے ہماری تجاویز کا بھی معائنہ کریں!

1 Mar 2020

TikTok پر رقم کیسے کمائی جائے؟

TikTok پر رقم کمانے اور TikTok کے بااثر فرد بننے کے لئے کے حوالے سے بہترین تراکیب پر مشتمل ہمارے ہدایت نامے کا مشاہدہ کریں۔

28 Feb 2020

TikTokمیں FYP کا کیا مطلب ہے؟

یہ جو #fyp TikTok پر آپ کو نظر آتا ہے اس کا کا مطب ہے؟ کیا یہ آپ فار یو پیج پر آنے میں مدد کرتا ہے؟ اس ہیش ٹیگ سے متعلق اپنے تمام سوالات کے جواب پائیں!

24 Feb 2020

#XYZBCA کیا ہے؟

#xyzbca ایک TikTok ہیش ٹیگ ہے جسے لوگ اپنی ویڈیو کو فار یو پیج پر لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

12 Feb 2020

TikTok کے تجزیات کو کیسےدیکھا جائے؟

آپ ہر عوامی TikTok پروفائل اور اُس کی ویڈیوز پر تجزیات دیکھنے کے لیے Exolyt کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ تمام عوامی پروفائلز اور اُن کی ویڈیوز کر قابلِ عمل ہے! اور بہترین بات یہ ہے کہ: اس کا استعمال مفت ہے!

9 Feb 2020

TikTok پر کیسے مشہور ہوا جائے؟

اگر TikTok پر رجحان حاصل کرنے والی ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو چند تراکیب ذہن نشین کرنا ہوں گی اور ہمیں آپ کے ساتھ اُن کا اشتراک کرتے ہوئے خوشی ہے!

8 Feb 2020

TikTok کے شیڈو بین کو کیسے ختم کیا جائے؟ شیڈو بین کیا ہے؟

ٹک ٹوک شیڈو بین آپ کے اکاؤنٹ پر عارضی پابندی ہے، لیکن یہ آپ کے مواد اپ لوڈ کرنے سے نہیں روکتا۔ اگر آپ شیڈو بین لگا ہوا ہے تو آپ کا مواد فار یو پیج تک نہیں پہنچے گا۔ شیڈو بین کو ہٹانے کے طریقے سے متعلق ہماری تجاویز دیکھیں!