
ہدایت نامہ
TikTok پر ویریفائیڈ کیسے ہوں؟
شائع ہواMay 03 2020
تصنیف کردہAngelica
TikTok پر تصدیق شدہ کیا ہے؟

تصدیق شدہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی پروفائل پر چیک مارک کا حامل چھوٹا نیلا بیج ہے۔ پہلے تصدیق شدہ TikTok پروفائلز پر تاج کا چھوٹا سا نشان ہوتا تھا لیکن اسے تصدیق شدہ کے چیک مارک تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی عبارت کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تصدیق شدہ پروفائل رکھنا پروفائل کو مستند بناتا ہے اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔ تصدیق شدہ پروفائلز زیادہ فالوورز اور مشغولیت کو بھی راغب کرتی ہیں۔
تصدیق شدہ پروفائلز میں سے بہت سی حقیقی پاپ اسٹار، موسیقار اور مشہور شخصیات کی ہیں لیکن یہ آپ کو بھی تصدیق شدہ ہونے سے نہیں روکتا۔
مشہور تخلیق کار کا بیج کیا ہے؟
مقبول تخلیق کار کا بیج TikTok پر تصدیق کروانے کا ایک اور طریقہ ہے۔ TikTok اُن روفائلز کو مقبول تخلیق کار کا بیج دیتا ہےجن کے TikTok فالوورز کی اچھی تعداد تعداد ہوتی ہے اور جو ایسا مواد شائع کرتی ہیں جو بہت سے تبصرے اور بہت سے لائیکس اور شیئرز حاصل کرتی ہیں۔
TikTok کی ٹیم مسلسل مقبول اکاؤنٹس کا معائنہ کرتی ہے اور خودکار طریقے سے اعلی معیار کے مواد کی حامل مقبول پروفائلز میں مقبول تخلیق کار کے بیج شامل کرتی ہے۔ لہٰذا جب آپ اس کے اہل ہوں گے تو آپ اسے خود بخود حاصل لیں گے۔
TikTok پر تصدیق کیسے کروائی جائے؟
اچھا مواد بنائیں
TikTok ایسے پروفائلز کو تصدیق شدہ کے بیجز دیتا ہے جو مسلسل اعلیٰ معیار کا مواد بناتی ہیں اور اس کے لیے انعام بھی دیتا ہے۔ لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اچھی روشنی والے ماحول میں فلم بندی کر رہے ہیں اور اعلیٰ معیار کی ویڈیوز تیار کر رہے ہیں۔ کوئی بھی مرتعش ویڈیوز نہیں دیکھنا چاہتا جو کسی کے بیڈروم میں بنائی گئی ہوں۔
فالوورز حاصل کریں
زیادہ تر تصدیق شدہ پروفائلز کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ تصدیق شدہ پروفائل کی حتمی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ یقینی طور پر آپ کو تصدیق شدہ ہونے میں مدد دے گی۔
تازہ ترین گانوں کے بارے میں جانیں
اگر آپ کچھ ہی عرصے سے TikTok استعمال کر رہے ہیں تو آپ نے شاید دیکھا ہو گا کہ ایک ہی طرح کے گانے اور ہیش ٹیگ بار بار دہرائے جاتے ہیں۔ ان کا استعمال کرنے سے مت کترائیں! TikTok مقبول گانوں کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ لوگ اُن کا استعمال کریں! مقبول گانوں اور ہیش ٹیگز کا استعمال آپ کو اپنے مواد کو فار یو پیج پر لانے اور زیادہ فالوورز حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
دیگر ذرائع ابلاغ پر تصدیق شدہ بنیں
TikTok پر تصدیق حاصل کرنے کا یہ شاید بہترین طریقہ ہے۔ ہم نے ایسی پروفائلز بھی دیکھی ہیں جن کی صرف 100 فالوورز کے ساتھ تصدیق یو گئی۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے ہے کہ وہ تین مختلف سوشل میڈیا پر تصدیق شدہ ہیں۔ اس میں دوسروں کے ساتھ ساتھ یوٹیوب اور انسٹاگرام بھی شامل ہیں۔
لہذا دیگر سوشل میڈیا پر تصدیق حاصل کریں اور انہیں اپنی TikTok پروفائل کے ساتھ مربوط کریں۔
مجھے ایک سائٹ ملی جو کہتی ہے کہ وہ میری تصدیق کروا سکتے ہیں!
وہ تمام سائٹس جو دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ آپ کی تصدیق کروا سکتی ہیں جھوٹ بول رہی ہیں۔ کوئی ایسا شارٹ کٹ یا گُر نہیں ہیں جو آپ کی تصدیق کروا سکے۔ لہذا اِن سائٹس کا استعمال کر کے اپنا پیسہ یا وقت ضائع نہ کریں کیونکہ یہ فریبی ہیں۔
حتمی خیالات
TikTok تصدیقی بیج کے ساتھ اپنے بہترین مواد کے تخلیق کاروں کو اجاگر کرتا ہے۔ بہت سی تصدیق شدہ پروفائلز بہت فعال ہیں اور روزانہ اعلی معیار کا مواد شائع کرتی ہیں۔ اگرچہ اصل تصدیق کا عمل TikTok کا اچھی طرح سے خفیہ رکھا راز ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری تجاویز آپ کے لئے TikTok پر تصدیق شدہ ہونے کا بہترین طریقہ ہیں۔
اگرچہ اپنے ناظرین کی تعداد کو بڑھانا اور بہت سے فالوورز حاصل کرنا مشکل کام ہے لیکن اسے اتنا بھی مشکل نہیں ہونا چاہیئے۔ ہم Exolyt پر آپ کو اُس مواد کا تجزیہ کرنے میں مدد کرتے ہیں جو آپ تخلیق کرتے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آپ کے ناظرین کے لیے کیا چیز بہترین کام کرتی ہے۔ لہذا یہ جاننے کے لئے کہ آپ کس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اسے کیسے بہتر بہتر بنا سکتے ہیں، !اپنی پروفائل کو Exolyt پر تلاش کریں۔

Angelica from Exolyt
یہ مضمون Angelica نے لکھا ہے، جو Exolyt میں Senior Social Media Manager کے طور پر کام کرتی ہیں۔ Angelica انفلوئنسرز، مارکیٹرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو اپنی انگیجمنٹ بہتر بنانے اور اپنے اکاؤنٹس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد دیتی ہیں۔







